کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

شہر میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانی بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 07, 2022
شہر میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانی بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات (فوٹو: فائل)

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جب کہ ملیر اور اطراف میں تیز بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور درمیانی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ملیر، بحریہ ٹاؤن، گڈاپ اور اطراف میں تیز بارش ہوئی ہے۔ شہر کے متعدد علاقوں میں موسم ابر آلود ہے اور کہیں کہیں بوندا باندی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں