لاہور میں آج دوپہر کے وقت ہلکی بارش کا امکان

ویب ڈیسک  بدھ 10 اگست 2022
لاہور میں ہلکی بارش کا منظر۔ فوٹو : عدیل طیب/ایکسپریس نیوز

لاہور میں ہلکی بارش کا منظر۔ فوٹو : عدیل طیب/ایکسپریس نیوز

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسنے والا سلسلہ داخل ہو چکا ہے جبکہ لاہور میں آج دوپہر کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی ہوگی۔

لاہور کے ساتھ گوجرانوالہ ڈویژن اور اَپر پنجاب کے بعد اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے، پنجاب میں کہیں کم اور کہیں زیادہ بارش کا یہ سلسلہ 16 اگست تک رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔