9 حلقوں میں انتخابات روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

ہوسکتا ہے الیکشن کمیشن کہے سارے کا سارا ہی الیکشن ہو جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ


ویب ڈیسک August 10, 2022
ہوسکتا ہے الیکشن کمیشن کہے سارے کا سارا ہی الیکشن ہو جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

لاہور: اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9 حلقوں میں انتخابات روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔

ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے 9 حلقوں میں الیکشن کے شیڈول کے خلاف پی ٹی آئی درخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا شیڈول معطل کرنے اور اپنے ارکان کی مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کی بجائے اکٹھے تمام استعفے منظور کرنے کی استدعا کی۔

وکیل فیصل چوہدری نے دلائل دیے کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن کو 9 نشستوں پر الیکشن کرانے سے روکا جائے ، ہم چاہتے ہیں ہم نے 123 استعفی دیے ہیں سب پر الیکشن کرایا جائے صرف 9 پر نا ہو۔

عدالت نے 9 حلقوں میں انتخابات روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ 16 کو دیکھیں گے ہو سکتا ہے وہ کہیں سارے کا سارا ہی الیکشن ہو جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں