پنجاب میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے بندش کا حکم نامہ معطل کردیا، اتوار کے روز بھی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت


ویب ڈیسک August 10, 2022
کاروباری سرگرمیاں رات دیر تک جاری رہ سکیں گی۔ (فوٹو فائل)

BERLIN: پنجاب میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی، جس کے بعد مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں رات دیر تک جاری رہ سکیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تاجروں کی جانب سے دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کئی ماہ سے کیا جا رہا تھا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مقررہ وقت پر دکانیں بند کرنے کا حکم نامہ معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ علاوہ ازیں فیصلے کے مطابق کاروباری سرگرمیاں اب اتوار کے روز بھی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تاجر برادری کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب نے انچارج شکایت سیل ناصر سلمان کی موجودگی میں فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ تاجر رات گئے تک کاروبار کرسکیں گے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے سیکرٹری انڈسٹری کو نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کی بھی ہدایت کی جب کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات سے متعلق آگاہ کردیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں