بھارت میں جعل سازی کے مقدمے کی تفتیش کرنے والی خاتون اہلکار کی پر اسرار موت
25 سالہ پولیس کانسٹیبل کویتا کماری 2021 میں درج ہونے والے مقدمے کی تحقیقاتی ٹیم کا حصہ تھی
بھارتی ریاست پونے میں جعل سازی اور دھوکا دہی کے مقدمے کی تفتیش کرنے والی خاتون پولیس اہلکار کی ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بہار انویسٹی گیشن پولیس سے تعلق رکھنے والی خاتون اہلکار 2021میں درج ہونے والے مقدمے کی تحقیقات کے سلسلے میں ٹیم کے ہمراہ پونا آئی تھی۔
مہاراشٹرا پولیس کے مطابق ہوٹل کے کمرے سے 25 سالہ پولیس کانسٹیبل کویتا کماری کی لاش بر آمد ہوئی جس کی اطلاع انویسٹی گیشن ٹیم ممبر نے مقامی پولیس کو دی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کی وجہ خودکشی معلوم ہوتی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مہاراشٹرا اور بہار سے تعلق رکھنے والے آفیشلز کی مشترکہ ٹیم اس حوالے سے تحقیقات کرے گی۔
پولس کانسٹیبل کویتا کماری 2021 میں جعلی سازی اور دھوکا دہی سے متعلق درج مقدمہ کی تحقیقات کے سلسلے میں ٹیم کے ہمراہ پونا گئی تھی۔