- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
- ماہرین کا اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
- اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
- حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
- پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی وعمران خان کی رہائی کیلیے ریلی کا اعلان
- ہائی کورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس
- اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے
- حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
- اسپیکر کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم
- امریکا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی
- آئی پی ایل؛ ’’پریتی زنٹا نے مجھے اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بناکر کھلائے‘‘
- اسلام آباد میں ویزا آفس آنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی
ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی
اسلام آباد: ملک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی، ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سمیت 9 اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں جاری مہنگائی میں اضافہ کی رفتارمیں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی ہے اور ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.08فیصد کا معمولی کمی واقع ہوئی ہے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 37.69 فیصد ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی بارے ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گیارہ اگست 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.08 فیصد زائد رہی جبکہ سالانہ بنیادوں پرپچھلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 37.69 فیصد زائد رہی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مجموعی طور پر 51 بنیادی ضروری اشیاء میں سے 26 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ صرف 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 16 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان میں آلو، ٹماٹر، انڈے، چکن، دال مونگ، آٹا، دال مسور، لہسن، دہی، تازہ دودھ، مٹن، بیف، چائے کی پتی، دال ماش ،دال چنا،گڑ اور آٹا سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں اور جن پا 9 اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ان میں پیاز، کیلا، سرسوں کا تیل اور ایل پی جی ،چکن،چاول اور گھی شامل ہیں۔
اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 31.87 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 37.34 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں35.27 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں35.23 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 37.87 فیصد رہی ہے۔
اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران جن 26 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں آلو، ٹماٹر، انڈے، چکن ،دال، مونگ، آٹا، دال مسور، لہسن، دہی، تازہ دودھ، مٹن، بیف، چائے کی پتی، دال ماش، دال چنا، گڑ اور آٹا سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران جن 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ان میں پیاز، کیلا، سرسوں کا تیل اور ایل پی جی ،چکن، چاول اور گھی شامل ہیں البتہ 16 شیائے ضرویہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔