بابراعظم نے ٹی20 میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

قومی کپتان سب سے زیادہ طویل عرصے تک ٹاپ پوزیشن پر رہنے والے واحد بلےباز


ویب ڈیسک September 07, 2022
(فوٹو: اے ایف پی) قومی کپتان سب سے زیادہ طویل عرصے تک ٹاپ پوزیشن پر رہنے والے واحد بلےباز

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں 1 ہزار 50 دن سے زائد عرصے تک ٹاپ پوزیشن اپنے پاس رکھنے کا نیا ریکارڈ بناڈالا۔

آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک درجہ تبزلی ہوئی ہے جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان پہلی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں۔

بابراعظم ٹی20 رینکنگ میں 1 ہزار 82 دنوں تک نمبر ایک پوزیشن پر فائز رہے تھے جبکہ وہ اپنے کیرئیر میں لگاتار 1 ہزار 155 روز ٹی20 کے ٹاپ بیٹر رہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 رینکنگ میں رضوان نے بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی

ایشیاکپ میں محمد رضوان نے مسلسل تین ففٹیز اسکور کیں اور بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا، انہوں نے ایونٹ میں اب تک 192 رنز اسکور کر رکھے ہیں، جس میں تین میچوں میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کے پوائنٹس کی تعداد 815 ہوگئی ہے جبکہ بابراعظم 794 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں