لاہور میں بچے سے زیادتی کا ملزم گرفتار

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے،،پولیس


ویب ڈیسک September 07, 2022
فوٹو: فائل

ماڈل ٹاؤن پولیس نے معصوم بچے سےزیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی جو بچے کو ماڈل ٹاؤن سی بلاک مارکیٹ سے اپنے کوارٹر لیے گیا، ملزم نے اپنے کوارٹر میں لیجا کر بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی نےواقعے سے متعلق درخواست موصول ہونے پر فوری ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی،ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی جاوید حسن بھٹی کا کہناہے کہ معصوم بچوں، خواتین سے زیادتی، حراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں