نوجوان نے منہ کے سب سے وسیع دہانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

2019 میں 14 برس کی عمر میں آئزک جانسن کا منہ 3.67 انچ اور اب چار انچ تک کھل گیا ہے


ویب ڈیسک September 10, 2022
17 سالہ امریکی نوجوان نے منہ کے سب سے وسیع دہانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑڈالا ہے۔ فوٹو: فائل

امریکہ سے یہ دلچسپ خبرآئی ہے کہ 2019 میں دونوں ہونٹوں کے درمیان سب سے وسیع گنجائش کے حامل نوجوان نے اب اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

منی سوٹا کے آئزک جانسن نے اب ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ سال 2019 میں ان کی عمر صرف 14 برس تھی تب بھی ان کے منہ کا دہانہ غیرمعمولی طور پر کھلا ہوا تھا۔ انہوں نے اس وقت گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا کیونکہ منہ کھولنے کے بعد دونوں ہونٹوں کے درمیان 3.67 انچ کا فاصلہ تھا۔ اس کے بعد انہیں دنیا میں غیرمعمولی شہرت ملی تھی۔

اب انہیں خیال آیا کہ ان کے منہ کا دہانہ مزید بڑھ گیا ہے اور اسے ناپا گیا تو وہ 4.014 انچ تھا ۔ اس کے بعد آئزک نے دوبارہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا تو عالمی ریکارڈ کے ادارے نے دوبارہ اس کی تصدیق کرکے سند فراہم کی ہے۔

تاہم 2019 میں بنایا جانے والا آئزک کا پہلا ریکارڈ ایک سال بعد ہی پنسلوانیا کے فِلپ اینگس نے توڑ ڈالا تھا کیونکہ فلپ کے منہ کا دہانہ 3.75 انچ تھا۔

پھر یہ ہوا کہ 2020 میں آئزک نے اپنے منہ کا دہانہ نوٹ کیا اور اس کا مظاہرہ اٹلی کے شہر میلان میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ایک شو میں کیا جہاں اس کی چوڑائی چار انچ سے کچھ زائد تھی۔ اس طرح نہ صرف آئزک نے فلپ کا ریکارڈ توڑا بلکہ اپنا ہی 2019 کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں