انتونیوگوتریس کا دورہ پاکستان سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا، شہباز شریف

ویب ڈیسک  اتوار 11 ستمبر 2022

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو چیلنج پر قابو پانے کے لیے عالمی حمایت کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دو روزہ دورہ کرنے پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس  کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کا دو روزہ دورہ انسانی المیے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں اہم رہا۔

شہاز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سیکرٹری جنرل شدید گرمی میں متاثرہ علاقوں کے دورے پر تباہی دیکھ کرافسردہ ہوگئے، انٹونیو گوٹیرس کی آواز سیلاب زدگان کی آواز بن چکی ہے کیوں کہ پاکستان کو چیلنج پر قابو پانے کے لیے عالمی حمایت کی ضرورت ہے.

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی باتوں پر توجہ دینی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔