سیلاب فنڈز میں حکومت پر اعتماد کو کوئی تیارنہیں عمران خان

حکومت نے میری سیلاب متاثرین سے متعلق ٹیلی تھون کی نشریات رکواکر نئی گراوٹ کامظاہرہ کیا، چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک September 12, 2022
حکومت نے میری سیلاب متاثرین سے متعلق ٹیلی تھون کی نشریات رکواکر نئی گراوٹ کامظاہرہ کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیسوں کےمعاملےمیں حکومت پر کوئی اعتماد کو تیارنہیں۔

عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ مجرموں پر مشتمل امپورٹڈ حکومت اور ان کے سرپرستوں نےگزشتہ شب سیلاب متاثرین کیلئےعطیات جمع کرنےکےحوالےسےمنعقدہ میری ٹیلی تھون کی نشریات رکواکر نئی سطح تک گراوٹ کامظاہرہ کیاہے۔

چیرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ پہلےانہوں نےچینلز پر ٹیلی تھون نہ دکھانےکےحوالے سےدباؤ ڈالا۔اسکےباوجود جب چند چینلز نےنشریات جاری رکھیں تو انہوں نےکیبل آپریٹرز کو دھمکایا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سےثابت ہوتا ہےکہ قوم میں ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت سےیہ کس قدرخوفزدہ ہیں۔انہیں یہ بھی عِلم ہےکہ لوٹ مار کی طویل تاریخ کےباعث پیسوں کےمعاملےمیں کوئی ان پر اعتماد کو تیارنہیں۔ چنانچہ مجھےاور میری جماعت کو نشانہ بنانےکیلئےانہوں نےسیلاب متاثرین کیلئےعطیات جمع کرنےکی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی۔ یہ بےحسّی ناقابلِ تصوّر ہے!۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اس سب کے باوجود ہم محض 2 گھنٹوں میں 5.2 ارب روپے جمع کرنےمیں کامیاب رہے۔میں دیارِغیرخصوصاًامریکہ میں مقیم پاکستانیوں سمیت عطیہ کرنے والے ہر ایک فرد کا مشکور ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں