وڈیرہ شاہی نظام نے سندھ کے عوام کو ڈبو دیا حافظ نعیم الرحمن

14 سال سے برسر اقتدار سندھ حکومت نےمتاثرین سیلاب کو بے حال چھوڑ دیا، امیر جماعت اسلامی کراچی


ویب ڈیسک September 13, 2022
14 سال سے برسر اقتدار سندھ حکومت نےمتاثرین سیلاب کو بے حال چھوڑ دیا، امیر جماعت اسلامی کراچی (فوٹو فائل)

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وڈیرہ شاہی نظام سندھ کے عوام کو ڈبو رہا ہے۔

حافظ نعیم نے جماعت اسلامی و الخدمت کے تحت متاثرین سیلاب کی امداد و بحالی کے سلسلے میں ٹھٹھہ میں راشن کی تقسیم کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وسائل ہونے کے باوجودکام نہیں کررہی ، 14 سال سے برسر اقتدار سندھ حکومت نےمتاثرین سیلاب کو بے حال چھوڑ دیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بین الا قوامی این جی اوز سے حکومت فنڈ لے رہی ہے ،مگر کام نہیں کیا جا رہا، وڈیرہ شاہی نظام سندھ کے عوام کو ڈبو رہا ہے، اس کا مقصد سندھ کے لوگوں کو غلام بنانا ہے، سندھ کے عوام اس کے خواب سے باہر نکل آئیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ کے متاثرین سیلاب کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں، جھرک میں ہم نے خیمہ بستی قائم کی ہے، الخدمت بڑے پیمانے پر سندھ کے متاثرین سیلاب کی مدد کررہی ہے ۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں