میرا بیٹا مجھ پر گیا ہے ٹی شرٹ میری ہے کنگ خان کی آریان سے دلچسپ گفتگو

شاہ رُخ خان نے بیٹے کے جیسے پوز میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا بیٹا مجھ پر گیا ہے‘


ویب ڈیسک September 14, 2022
شاہ رخ خان نے اپنی مشہور فلم ’میں ہوں ناں‘ کی تصویر شیئر کی(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کی سوشل میڈیا پر اپنے بڑے بیٹے آریان سے کی گئی دلچسپ گفتگو وائرل ہو رہی ہے۔

کچھ عرصہ قبل شاہ رُخ خان نے میڈیا پر یہ شکایت کی تھی کہ ان کے بیٹے کے ساتھ جو سلوک ہوا اُس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ میں مبتلا ہوکر زندگی سے دور ہوگیا ہے۔

تاہم اب آریان خان منشیات کیس سے با عزت بری ہونے اور ذہنی اذیت سے گزرنے کے بعد آہستہ آہستہ زندگی کی طرف واپس لوٹ رہے ہیں۔ آریان نے گزشتہ برس سے سوشل میڈیا سے بھی دوری اختیار کی ہوئی تھی تاہم اب وہ واپس سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر سے ایکٹو دکھائی دے رہے ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Aryan Khan (@___aryan___)




حال ہی میں آریان خان نے سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ جہاں مداح آریان خان کی تعریف کر رہے ہیں وہیں شاہ رُخ خان بھی بیٹے سے کمنٹ پر دلچسپ گفتگو کرتے دکھائی دیئے۔

44oeoh98

کنگ خان نے کمنٹ سیکشن میں بیٹے کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ' بہت اچھے لگ رہے ہو، اور جیسا کہ وہ کہتے ہیں کہ جو کچھ باپ میں خاموش ہے وہ بیٹے میں بولتا ہے'۔ ساتھ ہی انہوں نے بیٹے سے سوال کیا کہ 'بہر حال کیا وہ ویسے وہ گرے ٹی شرٹ میری ہے ؟

جس پر آریان نے شاہ رُخ خان کو کمنٹ میں ٹیگ کر تے ہوئے جواب دیا ' جینز اور ٹی شرٹ دونوں آپ کی ہیں ہاہا'۔




شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے بیٹے آریان خان کی یہ دلکش تصویر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس پر شاہ رخ خان نے بھی اپنی فلم کی تصویر شیئر کردی اور لکھا کہ 'میرا بیٹا مجھ پر گیا ہے'۔

شاہ رخ خان نے فلم 'میں ہوں ناں' کی تصویر شیئر کی تھی، جس میں کنگ خان پائپ سے چھلانگ لگا رہے ہیں جبکہ آریان بھی اسی طرح کا پوز دیئے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں