کورونا کا ایک اور مریض انتقال کرگیا، 82 کی حالت تشویش ناک

ویب ڈیسک  جمعرات 15 ستمبر 2022
24 گھنٹوں کے دوران  18 ہزار 785 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو فائل)

24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 785 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ایک اور شخص کا انتقال ہوگیا جب کہ 82 متاثرین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

 

قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 18 ہزار 785 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 117 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

این آئی ایچ کے جاری اعداد شمار کے مطابق  82 مریضوں کی حالت نازک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.62 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔