پاکستانی اداکارہ سجل علی کے کرش سے مداح حیران

بعض صارفین نے سجل علی کے اس عمل کو خبروں میں رہنے کا ایک طریقہ قرار دیا ہے۔


ویب ڈیسک September 15, 2022
یہ تصویر آریان نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر 1 ستمبر 2017ء کو اپلوڈ کی تھی، فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی کی معروف اداکارہ سجل علی کے کرش نے مداحوں کو حیران کردیا۔

سجل علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی تصویر شئیر کی ہے جس کے بیک گراؤنڈ میں بھارتی گانا بھی سنا جاسکتا ہے۔




واضح رہے کہ آریان خان کی یہ تصویر 5 سال پرانی ہے جو آریان نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر 1 ستمبر 2017ء کو اپلوڈ کی تھی۔

اداکارہ کی اسٹوری دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بعض صارفین نے سجل علی کے اس عمل کو خبروں میں رہنے کا ایک طریقہ قرار دیا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ سجل علی کی چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے بیٹوں کے ہمراہ تصویر وائرل ہوگئی تھی۔

اداکارہ سجل علی نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی فلم 'واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟' کے پریمیئر کے لیے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے تھے۔

فلم کے پریمیئر میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور جمائما گولڈ اسمتھ کے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے بھی شرکت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں