نیپال میں مسلسل بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 17 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 17 ستمبر 2022
نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

کھٹمنڈو: نیپال کے مغربی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں 17 افراد ہلاک اور 11زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں بارشوں نے تباہی مچادی۔ مسلسل ہونے والی بارشوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کئی گھر مٹی کے تودے میں دب گئے۔

ریسکیو ٹیم نے تباہ حال گھروں کے ملبے سے 17 لاشیں نکالی ہیں جب کہ 11 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

پہاڑی علاقوں پر مشتمل نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں سالانہ ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں تاہم اس سال مون سون بارشوں میں ان واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ مزید دو دن تک جاری رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔