حمیرا علی کی بے عزتی پر رؤف لالہ کو رئیلٹی شو سے نکالنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک  پير 19 ستمبر 2022
شو کے میزبان عدنان صدیقی کو بھی رؤف لالہ کا طرف دار قرار دیا جارہا ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر

شو کے میزبان عدنان صدیقی کو بھی رؤف لالہ کا طرف دار قرار دیا جارہا ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر

کراچی: پاکستان کے نجی چینل کے شو میں کامیڈین رؤف لالہ کو فنکارہ حمیرا علی کی بے عزتی  پر سوشل میڈیا میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔  

رئیلٹی شو ’تماشہ گھر‘  کی نئی قسط میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رؤف لالہ حمیرا کو چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ وہ ایک عورت کہلائے جانے کے لائق بھی نہیں ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے کامیڈین کے ریمارکس کو سخت توہین آمیز قرار دیتے ہوئے انہیں شو سے فوری طور پر باہر نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

صارفین نے شو کے میزبان عدنان صدیقی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں رؤف لالہ کا طرف دار قرار دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔