پختونخوا 24 گھنٹوں میں مزید 284 افراد ڈینگی مچھر کا شکار

خیبر پختونخوا میں اب تک ڈینگی سے 6 اموات ہوچکی ہیں، حکام


ویب ڈیسک September 21, 2022
صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5264 ہوگئی (فوٹو فائل)

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 284 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5264 ہوگئی ہے اور متاثرہ 32 افراد کو اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع پشاور سے ڈینگی کے نئے 126 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 1094 ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مردان سے ڈینگی کے نئے 66 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 1724 ہوگئی جب کہ نوشہرہ سے ڈینگی کے نئے 22 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وہاں مجموعی تعداد 451 ہوگئی۔ اُدھر ہری پور سے ڈینگی کے نئے 22 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 340 ہوگئی۔

علاوہ ازیں مانسہرہ سے ڈینگی کے نئے 22 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کل تعداد 53 ہوگئی۔ بنوں سے ڈینگی کے نئے 11 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 39 ہوگئی۔ حکام کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے اب تک 6 اموات ہوچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں