شیخ رشید نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

وزرا اور معاونین کے عہدوں پر68 تقرریوں کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں استدعا


ویب ڈیسک September 22, 2022
درخواست میں وفاق، وزیراعظم کو بذریعہ سیکریٹری اوروزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے:فوٹو:فائل

شیخ رشید احمد نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

شیخ رشید نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسمبلی کے کل ارکان کے 11 فیصد ہی وزرا بن سکتے ہیں۔ آرٹیکل 92/1 کے تحت وفاقی کابینہ کی موجودہ تعداد غیر قانونی ہے۔

شیخ رشید نے وزرا اور معاونین کے عہدوں پر68تعیناتیوں کو کالعدم قرار دینے اور درخواست پر حتمی فیصلے تک وزرا اور معاونین کو کام سے روکنے کی استدعا کی۔ درخواست میں وفاق، وزیراعظم کو بذریعہ سیکرٹری اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا۔ کابینہ میں شامل تمام افراد کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں