فورٹ عباس؛ یونیورسٹی کا طالب علم مبینہ طور پر اغوا

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 ستمبر 2022
21 سالہ حمزہ خلیل مغرب کی نماز پڑھنے گیا اور واپس نہیں آیا، والدین (فوٹو فائل)

21 سالہ حمزہ خلیل مغرب کی نماز پڑھنے گیا اور واپس نہیں آیا، والدین (فوٹو فائل)

 لاہور: غلام رسول ٹاؤن میں یونیورسٹی بی فارمیسی کا طالب علم مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 21 سالہ حمزہ خلیل مغرب کی نماز پڑھنے گیا اور واپس نہیں آیا۔ والدین کی جانب سے بیٹے کے اغوا کا شبہہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کی اطلاع پولیس کو کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق 21 سالہ حمزہ خلیل کے والدین کی جانب سے رپورٹ درج کروانے کے بعد طالب علم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس نے والد کی درخواست پر نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔