ناظم جوکھیو قتل کیس کے فریقین کے درمیان صلح ہوگئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 ستمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) مقدمہ ختم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، ورثا

(فوٹو: ٹوئٹر) مقدمہ ختم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، ورثا

 کراچی: ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث میں نامزد ملزم اور فریقین کے کے درمیان صلح ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ورثا کی جانب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں صلح نامہ جمع کرادیا گیا، عدالت نے قانونی ورثاء سے متعلق اخبار میں اشتہار شائع کرنے اور نادرا کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

کراچی ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی، مقدمے میں اہم پیشرفت اس وقت ہوئی جب ملزمان اور ورثا کے درمیان صلح ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ناظم جوکھیو قتل کیس میں نیا موڑ؛ صلح نامہ پر زبردستی انگوٹھے لگوائے گئے، والدہ

ورثا نے بتایا کہ ہماری ملزمان کے ساتھ صلح ہوچکی ہے مقدمہ ختم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، حلف نامہ ناظم جوکھیو کی والدہ، بیوہ اور بچوں کی جانب سے جمع کرایا گیا۔

عدالت نے نادرا سے بھی آئندہ سماعت تک رپورٹ طلب کرلی، مقدمے میں پپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 6 ملزمان گرفتار ہیں۔واضح رہے کہ ملزمان پر آج فرد جرم عائد ہونی تھی تاہم عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔