- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکا؛ 2 افراد جاں بحق
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
ناظم جوکھیو قتل کیس میں نیا موڑ؛ صلح نامہ پر زبردستی انگوٹھے لگوائے گئے، والدہ
کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس میں نیا موڑ، ناظم جوکھیو کی والدہ نے عدالت میں دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سے صلح نامہ پر اور کمپرومائز پیپر پر زبردستی انگوٹھے لگوائے، میرے بیٹے کے خون کا انصاف کیا جائے۔
عدالت نے ملزم جام اویس کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلیے 24 ستمبر مقرر کردی۔
کراچی ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ماڈل عدالت کے روبرو ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ناظم جوکھیو کی والدہ عدالت پہنچ گئیں۔
والدہ نے عدالت میں دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کے خون کا انصاف کیا جائے۔ مجھ سے زبردستی صلح نامہ پر اور کمپرومائیز پیپر پر زبردستی انگوٹھے لگوائے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے آپ نے جو کہنا ہے اپنے وکیل کے ہمراہ آئیں۔ خاتون نے کہا میرا وکیل مظہر جونیجو ہے۔
جام اویس گہرام کے پیش نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے جام اویس گہرام کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
وکیل صفائی نے موقف دیا کہ جام اویس اسپتال میں ہے پیش نہیں ہوسکتے۔ مدعی افضل جوکھیو، بیوہ زوجہ شیرین جوکھیو اور ان کی والدہ سے ملزمان کی مصالحت ہوگئی ہے۔ خون معاف کرکے ملزمان پر مقدمہ ختم کریں اور انہیں باعزت بری کیا جائے۔
عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلیے 24 ستمبر مقرر کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔