کراچی:
ملیر سٹی میں زیر تعمیر عمارت کے باہر فائرنگ اور سیکیورٹی گارڈ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں ملیر سٹی تھانے میں درج کیا گیا ہے، جس میں صمد کاٹھیاواڑی گینگ کو نامزد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ملیر گھانچی پاڑا میں زیر تعمیر عمارت کے باہر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ علی رضا جاں بحق ہو گیا تھا۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان کی جانب سے 5 کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا، جبکہ اس سے قبل بھی گروپ کی جانب سے بھتے کے مطالبات کیے جا چکے ہیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔