گلوکار طفیل خان سنجرانی کی چوری شدہ گاڑی برآمد

پولیس نے ناظم آباد کے قریب سے سے گاڑی برآمد کی، گلوکار طفیل خان پولیس کے شکر گزار


شاہ میر خان November 18, 2026

کراچی: معروف گلوکار طفیل سنجرانی چوری شدہ گاڑی برآمد ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  معروف گلوکار طفیل سنجرانی کی گاڑی بلدیہ ٹاؤن کے اسپتال کے باہر سے گزشتہ روز چوری ہوئی تھی جس پر انہوں نے شدید احتجاج کیا ور پولیس کو گاڑی برآمدگی کیلیے الٹی میٹم دیا تھا۔

گلوکار طفیل سنجرانی نے گاڑی چوری کا مقدمہ مدینہ کالونی تھانے میں درج کروایا جس کے متن میں کہا گیا کہ طبی معائنے کے بعد اسپتال سے باہر آئے تو گاڑی غائب تھی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے چوری شدہ گاڑی کی تلاش شروع کی اور ناظم آباد میں قائم سرکاری اسپتال کے قریب سے گلوکار کی گاڑی برآمد کرلی۔

ترجمان آئی جی سندھ کے مطابق گلوکار کی چوری ہونے والی گاڑی اے وی ایل سی پولیس نے برآمد کرلی، جس پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے اے وی ایل سی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ گاڑی چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں جبکہ ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔