عالیہ بھٹ کی پہلی ہالی ووڈ فلم کے سوشل میڈیا پر چرچے

ویب ڈیسک  پير 26 ستمبر 2022
عالیہ بھٹ نے کی  ہالی ووڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون ‘ 2023 میں ریلیز کی جائے گی (فائل فوٹو)

عالیہ بھٹ نے کی ہالی ووڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون ‘ 2023 میں ریلیز کی جائے گی (فائل فوٹو)

ممبئی: بھارت کی مقبول ترین اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی  ہالی ووڈ فلم کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

گنگو بائی سے کامیابی کی بلندیوں کو چھونے والی کم عمر اداکارہ عالیہ بھٹ  نے حال ہی میں ہالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو دیا ہے۔

وہ 2023 میں  ہالی ووڈ کی فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘  میں اداکاری  کے جوہر دکھاتی نظر آئیں  گی،  اداکارہ نے اس فلم پہلی جھلک  سوشل میڈیا پر شیئر کی ہےجس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔


اپنی ہالی ووڈ فلم کی جھلکیوں پر مشتمل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عالیہ نے لکھا، ’ہارٹ آف سٹون 2023 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی‘۔

شائقین ِ فلم ٹام ہارپر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم  کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم میں عالیہ بھٹ سمیت اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ اور آئرلینڈ کے معروف اداکار جیمی ڈارنن مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔