کرم میں 2 منزلہ مکان منہدم ہونے سے بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 27 ستمبر 2022
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا

 پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 منزلہ  مکان منہدم ہونے سے بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسوزئی کے مقام تری تنگ میں مکان گرنے کے بعد ملبے تلے دبے 5 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مکان منہدم ہونے کی اطلاع ملتے ہی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمی شروع کی اور لاشوں کے علاوہ ملبے سے 11 زخمیوں کو بھی نکالا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو صدہ اور ٹی ایچ کیو ڈوگر منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔