ٹیکس فراڈ کے معاملے پر شکیرا کے خلاف ٹرائل شروع

تمام ٹیکسز ادا کئے اور ساتھ ہی 3 ملین یوروز کی اضافی رقم بطور سود جمع کرائی ، شکیرا


ویب ڈیسک September 28, 2022
فوٹو: فائل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کے خلاف ٹیکس فراڈ کے الزام میں اسپین کی عدالت میں ٹرائل کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پبلک پراسکیوٹرکے مطابق شکیرانے اپنی آمدنی کےمطابق لگنے والے ساڑھے 14 ملین یورو کی رقم بطور ٹیکس ادا نہیں کی تھی، گلوکارہ پر یہ ٹیکس 2012 سے 2014کے درمیان حاصل ہونے والی آمدن پر لگائے گئے تھے۔

پبلک پراسکیوٹرز کی طرف سے عدالت کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جرم ثابت ہونے کی صورت میں گلوکارہ پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہو ئے 8سال قید کی سزا سنائی جا ئے ۔

شکیرا نے اپنےاوپر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کرتے ہو ئے کہا کہ کسی بھی قسم کی ٹیکس چوری میں ملوث نہیں، ترجمان شکیرا کے مطابق گلوجارہ کی طرف سے صرف تمام ٹیکسسز ادا کئے گئے بلنکہ اضافی 3 ملین یوروز کی اضافی رقم بطور سود بھی ادا کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں