- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
نواز شریف ،اسحاق ڈار کی تقاریر نشر کرنے پر ڈی جی آپریشنز پیمرا طلب
لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف ، اسحاق ڈار و دیگر کی تقاریر نشر کرنے پر ڈی جی آپریشنز پیمرا کو طلب کرلیا۔
ہائی کورٹ میں نواز شریف ،اسحاق ڈار سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کی تقاریر ٹی وی پر نشر کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا نے 2019 میں اشتہاری اور سزا یافتہ ملزمان کے ٹی وی پر آنے پر پابندی عائد کی تھی، مگر نواز شریف اور اسحاق ڈار کی تقاریر اور پریس کانفرنس ٹی وی پر دکھائی جا رہی ہیں،پیمرا اپنے ہی احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے، عدالت پیمرا کو اشتہاری ملزمان کی تقاریر ٹی وی پر نشر کرنے پر پابندی کا حکم دے۔
عدالت نے پیمرا کے ڈی جی آپریشنز کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر فریقین عدالت میں اپنا تفصیلی جواب کرائیں، پیمرا اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین پر عمل کیوں نہیں کر رہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔