- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
- شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے
- خالد عراقی نے آئی سی سی بی ایس کی خاتون سربراہ کو ہٹادیا، اقبال چوہدری دوبارہ مقرر
- اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
- اضافی مخصوص نشستوں والے اراکین کی رکنیت معطل
- امریکا؛ ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی
- ہم کچھ کہتے نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پتھر پھینکے جاؤ، چیف جسٹس
- عمران خان کا ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- لاہور سفاری زو میں پہلی بار نائٹ سفاری کیمپنگ کا انعقاد
- زمینداروں کے مسائل، وزیراعلیٰ آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
- خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران صحت کارڈ پر ایک لاکھ افراد کا مفت علاج
- لاہور میں پرانی دشمنی پر ماں اور 17 سالہ بیٹا قتل
- بھارت میں انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آغاز؛ 10 ریاستوں میں ووٹنگ
- غزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی
- گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم
- نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ
- خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان
سارہ قتل کیس؛ ملزم شاہ نواز کی والدہ کی عبوری ضمانت میں 3 اکتوبرتک توسیع
اسلام آباد کی عدالت نے سارہ قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 3 اکتوبرتک توسیع کردی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل جج شیخ سہیل نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔ ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ فارم ہاؤس میں لڑکی کی موجودگی سے متعلق خاتون کو کیا معلوم نہیں تھا ؟ ثمینہ شاہ نے پولیس کو ڈائریکٹ اطلاع کیوں نہیں دی ؟
عدالت کا مزید کہنا تھا کہ خاتون 40 سال سے وہاں رہ رہی ہیں اور لڑکی کا اس کو معلوم بھی تھا۔ ثمینہ شاہ کی سابق شوہر ایاز امیر سے بات ہوئی آپ نے ذکر نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: سارہ قتل کیس میں سینئر صحافی ایاز امیر کو بری کرنے کا حکم
ثمینہ شاہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہماری طرف سے بروقت اطلاع دے دی گئی تھی۔ ملزم شاہ نواز نے پہلے ایاز امیر پھر مجھے کال کی۔ چالیس کنال کا فارم ہاؤس ہے درخواست گزار پہنچیں تو سارا وفات پا چکی تھیں۔
وکیل کا مزید کہنا تھا کہ میسج میں شاہ نواز نے ثمینہ شاہ کو کہا آپ سارا کی فیملی سے رخصتی متعلق بات کریں۔ اس کے بعد ثمینہ شاہ سو گئیں ان کو نہیں معلوم رات کو پھر کیا ہوا۔ ان کا کردارصرف یہ تھا کہ ملزم کو کمرے میں بیٹھا کر پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے موقع پرپہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔