اقوام متحدہ کے کانگو امن مشن میں تعینات پاکستانی فوجی شہید

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 اکتوبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعینات حوالدار بابر صدیق کانگو میں ڈیوٹی کے دوران شہید ہوگئے۔ 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حوالدار بابر صدیق انٹری پوائنٹ پر گارڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، حملہ آور نے چیک پوسٹ پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں حوالدار بابر کے سر پر گولی لگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے مطابق 35 سالہ حوالدار بابر کو قریبی پاکستان آرمی میڈیکل ایڈ پوسٹ پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اب تک پاکستان کے 171 امن فوجیوں نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے اقوام متحدہ کے مختلف مشنز کے دوران اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید دشکر گڑھ کا رہائشی تھا اور اس کے پسماندگان میں بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔