سلمان خان کھانا تقسیم کرنے کے لیے فقیروں کو ڈھونڈا کرتے تھے، عائشہ جُھلکا

ویب ڈیسک  منگل 4 اکتوبر 2022
عائشہ جھلکا نے 1991 میں سلمان خان کے ساتھ  فلم ’قربان ‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا(فوٹو انٹرنیٹ)

عائشہ جھلکا نے 1991 میں سلمان خان کے ساتھ فلم ’قربان ‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا(فوٹو انٹرنیٹ)

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف فلم جو ’جیتا وہی سکندر‘ سے شہرت حاصل کرنی والی اداکارہ عائشہ جُھلکا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کھانا تقسیم کرنے کے لیے فقیروں کو ڈھونڈا کرتے تھے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عائشہ جھلکا نے اپنی او ر سلمان خان کی ماضی کی مشہور فلم’قربان‘ کی یادیں تازہ کرتے ہوئے سلمان خان کے بارے میں دلچسپ انکشاف کئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’سلمان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار تھا، مجھے وہ بہت پسند ہیں کیونکہ وہ عظیم آدمی ہیں، مجھے یاد ہے کہ جب ہم شوٹنگ ختم کر کے گھر جارہے تھے، تو میں نے دیکھا کہ سلمان خان بچا ہوا کھانا پیک کر رہے تھے۔‘

Salman Khan and Ayesha Jhulka in a still from Kurbaan.

اداکارہ نے  کہا کہ ’سلمان خان کھانا تقسیم کرنے کے لیے فقیروں کو ڈھونڈا کرتے تھے، اگر رات ہوتی تھی تو وہ فقیروں کے پاس جاکر انھیں اٹھاتے اور کھانا دیتے تھے‘۔

Ayesha Jhulka who's worked with Salman Khan and Akshay Kumar in the 90s  feels that friendships in the industry don't last | Hindi Movie News -  Times of India

عائشہ جُھلکا  نے مزید بتایا کہ ’اگر کسی کو کھانے کی ضرورت ہوتی، تو سلمان گاڑی سے باہر نکل کر اسے کھانا دیتے، میرے خیال سے وہ ایک شاندار انسان ہیں اور بلاشبہ ایک بہترین اداکار بھی ہیں‘۔

’جو جیتا وہی سکندر‘ اور ’کھلاڑی‘ جیسی سپرہٹ فلمیں بھی دینے والی عائشہ جھلکا  اپنے کیریئر میں سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ کام  کر چکی ہیں۔


تاہم ایک لمبے عرصے تک بڑے پردے سے دور رہنے کے بعد اب عائشہ جھلکا 2022 میں اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایمیزون پرائم کے شو ’ہش ہش‘ میں جوہی چاولہ کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی  نظر آرہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔