داتا دربار پر دوران ڈیوٹی پولیس اہلکار کی خودکشی

ویب ڈیسک  منگل 4 اکتوبر 2022
کانسٹیبل نے مبینہ طور پر گھریلو پریشانی کے باعث خودکشی کی

کانسٹیبل نے مبینہ طور پر گھریلو پریشانی کے باعث خودکشی کی

 لاہور: داتا دربار پر تعینات کانسٹیبل نے دوران ڈیوٹی خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

کانسٹیبل نے مبینہ طور پر گھریلو پریشانی کے باعث خودکشی کی۔ رائفل کے دو فائر سینے پر لگنے سے کانسٹیبل نصیر احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

لاش کو مردہ خانہ منتقل کیا گیا اور فرانزک ٹیموں کی طرف سے شواہد اکھٹے کیے گئے۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک موقع پر پہنچ گئے۔

ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔