بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم 3 ایڈیٹس کے سینئر اداکار چل بسے

ارون بالی نیشنل ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر تھے


ویب ڈیسک October 07, 2022
بالی ووڈ کی شخصیات نے ارون بالی کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے:فوٹو:فائل

بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ' تھری ایڈیٹس' کی کاسٹ میں شامل سینئر اداکار ارون بالی چل بسے۔

بالی وڈ کے سینئر اداکار ارون بالی ممبئی میں انتقال کرگئے۔ ارون بالی کی عمر 79 سال تھی اور وہ کچھ عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

اداکار ارون بالی نے 3 ایڈیٹس، کیدارناتھ، پانی پت، پی کے اور ریڈی سمیت مختلف فلموں میں فن کے جوہر دکھائے اور داد سمیٹی۔ ارون بالی نے ٹی وی شوز میں بھی اداکاری کی۔ وہ نیشنل ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر بھی تھے۔ بالی ووڈ کے اداکاروں اور دیگر شخصیات نے ارون بالی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں