اکتوبر کے لیے ایل این جی سستی، نوٹیفکیشن جاری

این این آئی  منگل 18 اکتوبر 2022
سوئی ناردرن سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت 14.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے
 (فوٹو : فائل)

سوئی ناردرن سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت 14.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے (فوٹو : فائل)

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی)کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کے لیے ایل این جی سستی کردی گئی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 2.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 2.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت 14.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.18 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔