- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابراعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
- جنوبی وزیرستان: نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکرز گرفتار
- پنجاب پولیس نے 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا
- حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
ناراض رکن اسمبلی لانگ مارچ میں شرکت کیلیے روانہ، پی ٹی آئی قیادت پر اظہارِ اعتماد
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی خرم خان لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ ترک کرتے ہوئے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا۔
خرم خان لغاری نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے قافلہ لے کر روانہ ہورہے ہیں جبکہ رکن قومی اسمبلی مونس الہی بھی اُن کے ساتھ ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے عوام سے بھی لانگ مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی باہر نکل کر عمران خان کو سپورٹ کریں تاکہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو سکے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے چوہدری پرویز الہیٰ اور عمران خان کی قیادت پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔
میڈیا میں تو خبر تھی،کی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا،
لیکن خرم تو لانگ مارچ میں شرکت کے لیے جا رہا ہے۔
😂 pic.twitter.com/8WtCvNTYj6— Arslan Baloch (@balochi5252) October 28, 2022
اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ رکن پنجاب اسمبلی سردار خرم لغاری نے اپنے پانچ ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’میں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور میرے ساتھ 5، 6 ارکان صوبائی اسمبلی اور بھی ہیں جو پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالحئی دستی اور علمدار قریشی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔
سردار خرم لغاری نے کہا کہ ہمیں دکھایا کچھ اور گیا جب کہ ہوا کچھ اور، ممکن ہے کہ ہم اسمبلی رکنیت سے بھی مستعفی ہوجائیں، ہمیں بتایا جائے کہ وزیر بنانے کا کیا معیار ہے۔ وزارت نہ ملنے پر ناراضگی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سردار خرم لغاری کا کہنا تھا کہ وزارت کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔
واضح رہے کہ سردار خرم لغاری پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 275 سے منتخب ہوئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔