- 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
- سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن
- شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل
- کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار
- بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی
- پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل
- یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
- لاہور میں وکلا کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس سے شدید جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور نے اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں، گورنر کے پی
- وزیرِاعظم کا پاکستان اسکل کمپنی اور اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ بنانے کا حکم
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
- دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
- عارف علوی انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ گئے، شاہ محمود، یاسمین راشد سے ملاقات
- 10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان
- پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کیلیے روانہ ہوگی
- لاہور؛ گاڑیوں کو موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو گرفتار
- بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
- پی ایس ایل2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا دن، پاکستان کا فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
اسلام آباد: فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر صدر اور وزیراعظم نے اسرائیل ظلم کے خلاف اپنی اور پاکستانی عوامی کی جانب سے فلسطینی عوام کی مسلسل اور دو ٹوک حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی دن پر اپنے بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ آج فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی مسلسل اور دوٹوک حمایت کا اعادہ کرتا ہوں، آج عالمی برادری کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منا رہے ہیں، پاکستان تاریخی طور پر فلسطینیوں کی جائز جدوجہد کی حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ شرائط اور امن معاہدے کے لیے مذاکرات پر فلسطینی رضامندی کا حمایتی ہے، ساڑھے سات دہائیوں میں اسرائیل نے فلسطینیوں کے ساتھ منظم اور بڑھتی ہوئی زیادتیاں روا رکھیں، بے گناہوں کا خون بہایا گیا اور فلسطینیوں کا خون بہنے کا سلسلہ ابھی تک نہیں رکا۔
انہوں ںے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف نہ تھمنے والا اسرائیلی تشدد، اسرائیل کا فلسطین پر ناجائز قبضہ اس تنازع کی ناقابل تردید حقیقتیں ہیں، اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو ضم کرنا، الحاق اور قبضہ انسانی اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے، طاقت کے زور پر علاقے پر قابض ہوا جاسکتا ہے مگر عوام کے دل و دماغ پر قبضہ نہیں کیا جاسکتا۔
صدر مملکت نے کہا کہ فلسطینیوں کی آزادی کی جدوجہد حق خودارادیت کے حصول تک جاری رہے گی، پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا، میں فلسطینیوں کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آج کے دن فلسطینی باشندوں کے لیے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن غیر قانونی اسرائیلی قبضے، فلسطینیوں کو برداشت کرنے والے انتہائی مصائب کو اجاگر کرتا ہے۔
Israeli persecution & oppressive actions that find no parallel in contemporary history are emboldened by impunity. Unresolved Palestinian issue is not just a moral question but an issue that has implication for global peace. We are for two-state solution as per the UN resolutions https://t.co/uIkoGgQ8zG
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 29, 2022
انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر فلسطینیوں کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔