- حسن علی کی سلیکشن! آفریدی نے بھی حیران رہ گئے
- بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی
- اسلام آباد میں رہنے والے چینی شہریوں کا ڈیٹا مرتب، سکیورٹی سخت کردی گئی
- گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف
- پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے بھائی پختونخوا حکومتی ٹیم سے فارغ
- سلمان بٹ کا محمد حارث کو اپنے اوپر نظرثانی کا مشورہ
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم
- پی ایس ایل کی لیگ کمشنر نائلہ بھٹی بھی مستعفی ہوگئیں
- پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ کلر کے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات
- آڈیو لیکس کیس؛ آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اَپ ہے؟ وان نے بتادیا
- اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب
- سندھ ہائیکورٹ کا تھانوں کی زمین پر کمرشل سرگرمیوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم
- انتخابی فائدے کیلیے مودی مسلم دشمنی میں زہرآلود تقاریر کررہے ہیں، عالمی میڈیا
- سرحدی کشیدگی؛ ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
- اے ڈی بی اور ملکی اداروں کا معاشی کارکردگی پراطمینان کا اظہار
ہم کتے کو سرکاری موبائل کا پروٹوکول نہیں دیتے، وزیر ایکسائز سندھ
کراچی: وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس 11 ہزار 623 سرکاری گاڑیاں ہیں جن پر رواں برس 18 کروڑ 66 لاکھ روپے کا ایکسائز ٹیکس دیا گیا، ہم کتے کو سرکاری موبائل کا پروٹوکول نہیں دیتے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ارسلان تاج نے سوال اٹھایا کہ سندھ میں سرکاری افسران کے پاس کتنی گاڑیاں ہیں؟ حکومت محکمہ ایکسائز کو کتنا ٹیکس دیتی ہے؟ جواب دیا جائے۔
سوال کے جواب میں سندھ حکومت کے وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس مجموعی طور پر 11 ہزار 623 گاڑیاں ہیں، محکمہ بلدیات کے پاس سب سے زیادہ 1,151 سرکاری گاڑیاں ہیں، محکمہ ایس این اینڈ جی کے پاس 1,078، محکمہ قانون کے پاس 873 ، محکمہ تعلیم کے پاس 955، بورڈ اینڈ ریونیو کے پاس 656 ، محکمہ صحت کے پاس 590 گاڑیاں ہیں۔
انہوں ںے بتایا کہ اسی طرح سندھ پولیس کے پاس 684 اور محکمہ آب پاشی کے پاس 498 سرکاری گاڑیاں ہیں، سندھ حکومت نے مجموعی طور پر ان گاڑیوں پر 18 کروڑ 66 لاکھ 61 ہزار 946 روپے ٹیکس دیا۔
صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ کچھ سرکاری گاڑیاں رجسٹرڈ نہیں ہوئیں، کچھ کا ٹیکس جمع نہیں ہوا، سرکاری گاڑیوں میں ڈرائیور اگر اپنے بچے کو اسکول چھوڑتا ہے تو نہیں روک سکتے، ہم کتے کو سرکاری موبائل کا پروٹوکول نہیں دیتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔