بالی وڈ اسٹار سلمان خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

بالی وڈ اسٹار ٹوئٹر پر 40 ملین فالورز کے ساتھ سرفہرست ہیں


ویب ڈیسک December 26, 2022
فوٹو: فائل

ٹوئٹر پر 40ملین فالورز رکھنے والے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

بھارتی سپر اسٹار سلمان خان ٹوئٹر پر سب سے ذیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں 40 ملین فالورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان سمیت اہم شخصیات کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بھاری رقم طلب کی ہے۔

ہیکرز نے ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کو دھمکی کی دی ہے کے اگر ان کی شرائط نا مانی گئیں تو 400ملین ٹوئٹر اکاؤنٹس کا ڈیٹا ڈارک ویب پر ریلیز کردیا جائے گا۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق سلمان خان کا ہیک کئے جانے والا ٹوئٹر اکاؤنٹ فروخت کیلئے دستیاب ہے، نا صرف سلمان خان بلکہ گوگل کے سی ای او سندر پیچائی اور امریکی گلوکار چارلی پو سمیت مختلف سیلیبریٹیز کے اکاؤنٹ بھی ہیک کئے جا چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکرز کی طرف سے ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے ہیک کئے گئے ڈیٹا کا ثبوت پیش کیا گیا جس میں سلمان خان سمیت اہم شخصیات کے فون نمبرز، ای میل ایڈریس اور دیگر اہم معلومات موجود ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں