سال کا رحمت بھرا اختتام میئر لندن کا عمرہ ادائیگی پر بیان

سال کا اختتام مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہونے پر خوشی ہے، صادق خان


ویب ڈیسک December 30, 2022
لندن کے مئیر صادق خان اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے:فوٹو:سوشل میڈیا

لندن کے میئر صادق خان نے اپنے خاندان کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔

مئیر لندن صادق خان نے فیملی کے ساتھ عمرہ ادا کیا اورمدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی۔



ٹوئٹرپر بیان میں صادق خان کا کہنا تھا کہ سال 2022 کا اختتام رحمت بھرا اور مبارک ثابت ہوا۔ خوشی ہے کہ میرے اور میری فیملی کے لیے سال کا اختتام مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حاضری اور عمرے کی ادائیگی پر ہورہا ہے۔

انہوں نے نئے سال کی آمد پر سب کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں