پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کردیا گیا

پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اعظم سواتی کا بھرپور استقبال، پھولوں کے ہار پہنائے گئے


ویب ڈیسک January 03, 2023
رہائی کے بعد اعظم سواتی کے استقبال کی تصویر (فوٹو : ویڈیو گریب)

متنازع ٹوئٹس کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متنازع ٹوئٹس پر گرفتار پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو عدالتی حکم پر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد آج اسلام آباد سی آئی اے سینٹر نائن آفس سے رہا کردیا گیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اعظم سواتی کا بھرپور استقبال کیا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے اور رسید لے کر وکلاء اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں جج نے سواتی کی رہائی کا روبکار جاری کیا۔

اعظم سواتی کے وکلاء عثمان سواتی اور سہیل خان سواتی روبکار لے کر سی آئی اے سینٹر اسلام آباد نائن آفس پہنچے جہاں سے اعظم سواتی کو رہا کرایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں