جرمن وزیر دفاع کو نئے سال کے موقع پر روس یوکرین جنگ پر بات کرنا مہنگا پڑگیا

اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کے غیر سنجیدہ رویہ پر وزیر دفاع کو فوری طور پر عہدہ سے ہٹایاجائے


ویب ڈیسک January 03, 2023
فوٹو: فائل

جرمن وزیر دفاع کرسٹائن لیمبرچ کو نئے سال کیلئے ویڈیو پیغام میں آتش بازی کے دوران روس یوکرین جنگ کا تذکرہ کرنا مہنگا پڑگیا۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن وزیر دفاع کے غیر سنجیدہ رویےکا نوٹس لیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں نے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے، اپوزیشن کا کہنا ہے کے مستقبل بنیادوں پر وزیر دفاع کی طرف سے آنے والے بیانات شرمندگی کا باعث ہیں جس کی تازہ مثال حالیہ بیان ہے۔

لیمبرج کی سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں انتہائی غیر سنجیدہ کہا جارہا ہے۔



وزیر دفاع نے نئے سال کےموقع پر جاری کئے گئےویڈیوپیغام میں آتش بازی کے دوران روس یوکرین جنگ کا تذکرہ اور کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں