جاپانی ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے فیشن ایبل لباس مقبول

ویب ڈیسک  جمعرات 5 جنوری 2023
جاپانی کمپنی نے مریضوں کے لیے فیشن ایبل اورآرام دہ لباس تیار کیا ہے جو تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔ فوٹو: اوڈٹی سینٹرل

جاپانی کمپنی نے مریضوں کے لیے فیشن ایبل اورآرام دہ لباس تیار کیا ہے جو تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔ فوٹو: اوڈٹی سینٹرل

 ٹوکیو: جاپان کی ایک کمپنی کو خیال آیا کہ کیوں نہ جدید اسٹائل کے تحت مریضوں کے گاؤن اور یونیفارم ڈیزائن کئے ہیں جو تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔

اگرچہ ہسپتال اور فیشن کا باہمی جوڑ مشکل دکھائی دیتا ہے۔ لیکن جاپان کی لفٹے کمپنی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے مریضوں کے لیے جو آرام دہ لباس بنایا ہے وہ ان کےتناؤ میں کمی کرسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اگرچہ خرابی صحت ایک مسئلہ ہے لیکن کوئی وجہ نہیں کہ اس میں بہتر لباس سےانکار کردیا جائے۔

لفٹے کےمطابق ایک جانب تو ان کے لباس دیکھنے میں بھلے لگتے ہیں اور وہ اتنے آرام دہ ہیں کہ مریض انہیں طویل عرصے تک پہن سکتے ہیں۔ ہسپتال کے لباس کے بارے میں عام تاثر ہوتا ہے کہ وہ ہرمریض کو درست نہیں آتے۔ اگرچہ لفٹے کا گاؤن فٹ نہ بھی ہو تب بھی وہ پہننے میں بری نہیں لگتی۔

اگرچہ ہسپتالوں میں مریضوں کے کپڑوں کو بار بار دھویا جاتا ہے اور اسی لیے لفٹے کے مریضوں کے لباس 80 مرتبہ دھلنے کے بعد بھی اپنا رنگ اور کپڑے کا معیار برقرار رکھتےہیں۔ اسی طرح نہانے اور عام پہننے کے دوطرح کے لباس ہیں جو ہلکے گلابی، مدھم نیلے، بھورے اور ہلکے سرخ رنگوں میں بنائے گئے ہیں۔

لیکن گاؤن کو ہر طرح سے فیشن کے لحاظ سے بنایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔