سالِ نو پر بنایا گیا پانچ ہزار کلو گرام وزنی کیک

اس وزنی کیک کو بنانے کے لیے تقریباً 4000 کلو گرام آٹا استعمال کیا گیا


ویب ڈیسک January 06, 2023
(تصویر: انٹرنیٹ)

یونان میں 200 باورچیوں کی ایک ٹیم نے سالِ نو کے موقع پر تقریباً 5000 کلو وزنی ویسیلوپِٹا نامی روایتی کیک بناکر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔

سالِ نو کی شام پر بنائے جانے والے اس کیک کے لیے ایتھنز اور نواحی علاقوں کی بیکریوں کے درجنوں پکوانوں نے شرکت کی۔ تیار ہونے والے کیک کو ایتھنز کے مضافاتی علاقے پیریسٹیری کی ایک گلی میں رکھا گیا۔

5000 کلو وزنی اس کیک کو بنانے کے لیے 3991.6 کلو آٹا، تقریباً 1995.8 کلو مکھن، 997.9 کلو چینی،49.8 کلو کوگنیک، 2000 انڈے، 1500 نارنگی اور 4 ڈبے وینیلا استعمال کیا گیا۔

منتظمین کے مطابق اس وزنی کیک کو گینیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے جمع کرادیا گیا ہے تاہم ادارے کی جانب سے سب سے بڑا ویسیلوپِٹا قرار دیا جانا ابھی باقی ہے۔

بعد ازاں کیک کو 50 ہزار ٹکڑوں میں کاٹ کر تقریب کے شرکاء میں تقسیم کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں