سندھ؛ بلدیاتی کونسلز کیلیے مخصوص نشستوں کی منظوری

ویب ڈیسک  جمعـء 6 جنوری 2023
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

  کراچی: سندھ کابینہ نے بلدیاتی کونسلز کے لیے مخصوص نشستوں کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ کے مطابق یہ مخصوص نشستیں چھ کیٹیگریز کے لیے ہیں، جن میں خواتین، نوجوان، مزدور/کسان، غیر مسلم، خصوصی افراد/مزدور اور ٹرانسجینڈر شامل ہیں۔

اسکے علاوہ، سندھ کابینہ نے تخفیف غذائیت پروگرام کا کنٹرول پی پی ایچ آئی کو دینے کی منظوری دے دی۔

صوبائی حکومت نے ایکسلریٹڈ ایکشن پلان کے تحت غذائی ایمرجنسی پروگرام 2016 میں شروع کیا تھا، محکمہ صحت نے ایکسلریٹڈ ایکشن پلان کے عالمی بیک کے اہداف کو حاصل کیا ہے۔

سال 23-2022 کیلئے 2.9 ارب کا بجٹ مختص ہے، اب غذائی قلت پروگرام کے یونٹ کو پی پی ایچ آئی چلائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔