شاہ رخ کے بیٹے آریان اور نورا فتیحی کے درمیان ’ڈیٹنگ‘ کی افواہیں

ویب ڈیسک  جمعـء 6 جنوری 2023
تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہیں فلمی مداحوں نے دونوں کے مبینہ تعلق پر بحث و مباحثہ شروع کردیا (فوٹو: فائل)

تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہیں فلمی مداحوں نے دونوں کے مبینہ تعلق پر بحث و مباحثہ شروع کردیا (فوٹو: فائل)

ممبئی: بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی مشہور رقاصہ اور اداکارہ نورا فتیحی کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں گرم ہیں۔

بالی ووڈ کنگ کے بچے اپنی نجی زندگی کی حوالے سے آج کل سرخیوں میں ہیں، گزشتہ روز ہی خبر سامنے آئی تھی کہ شاہ رخ کی بیٹی سوہانا امیتابھ بچن کے نواسے کے ساتھ محبت میں مبتلا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتیحی اور آریان خان کو دبئی کی ایک پارٹی میں ساتھ دیکھا گیا ہے اور دونوں کی ویڈیوز اور تصاویر ایک ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ہیں۔

تصاویر سامنے آتے ہیں سوشل میڈیا صارفین اور فلمی مداحوں نے دونوں کے مبینہ تعلق پر بحث و مباحثہ شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شاہ رخ خان کی بیٹی اور امیتابھ کے نواسے میں قربتیں بڑھنے لگیں

متعدد صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ نورا فتیحی اور آریان خان کے درمیان کچھ چل رہا ہے اور جلد اس کی خبر سامنے آئے گی۔

بعض صارفین نے صرف چند تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر دونوں کے درمیان ریلیشن شپ کو درست ماننے سے انکار کیا ہے۔

علاوہ ازیں بھارتی اداکارہ نورا فتیحی اور آریان خان کی جانب سے اس تعلق کے متعلق کوئی ردعمل اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔