معروف اداکارہ غنا علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اداکارہ نے ماں بننے کی مسرت بھری خبر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے


ویب ڈیسک January 09, 2023
فوٹو: ٹویٹر

پاکستان کی مشہور اداکارہ غنا علی کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے ماں بننے کی مسرت بھری خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور پوسٹ کے ساتھ ایک تفصیلی اور جذباتی کیپشن بھی لکھا ہے۔

غنا علی نے لکھا کہ ہماری فیملی میں آج ایک بیٹے کی آمد ہوئی ہے، فائجہ (بیٹی) کا بھائی آگیا ہے، ہم خوشی کے ساتھ اپنے بیٹے محمد علی جاہ عمیر کی پیدائش کا اعلان کرتے ہیں۔

Untitled-1

انہوں نے کہا کہ یہ لڑکا اللہ تعالیٰ کا کرم ہے، میں نے سات مہینے کے حمل کے ساتھ عمرہ ادا کیا، میرے دونوں بچے خوش نصیب ہیں کہ ایک فرشتہ صفت والد ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

اداکارہ نے ان تمام لوگوں کو شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کیلئے دعائیں کی اور کہا کہ الحمدللہ آج میری فیملی مکمل ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں