اعجاز جاکھرانی کیخلاف خاتون گواہ کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

سپریم کورٹ نے وزیر اعلی سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کی ضمانت منظور کرلی۔


ویب ڈیسک January 10, 2023
سپریم کورٹ نے وزیر اعلی سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کی ضمانت منظور کرلی۔

سپریم کورٹ نے وزیر اعلی سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کی ضمانت منظور کرلی۔

سپریم کورٹ میں اعجاز جاکھرانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیب نے اعجاز جاکھرانی کی ضمانت کی مخالفت نہیں کی۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق ریفرنس پانچ سو ملین سے کم ہے۔ سپریم کورٹ نے اعجاز جاکھرانی کو مستقل ضمانت دیدی۔

یہ بھی پڑھیں: مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب کا چھاپہ

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ درخواستگزار نے یقین دھانی کرواٸی ہے کہ وہ سو فیصد ٹراٸل کا حصہ بنے گا، عدالت امید کرتی ہے کہ متعلقہ عدالت ٹراٸل کے عمل کو تیز کرے گی، امید ہے دو ماہ میں ریفرنس پر فیصلہ ہوجاٸیگا۔

خاتون گواہ مدیحہ ملک نے بتایا کہ ٹراٸل کورٹ میں میرا بیان قلمبند ہو چکا ہے لیکن دھمکیاں دی جا رہی ہے۔


چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ان سے کہا کہ آپ کے کوٸی خدشات ہیں تو پولیس سے رابطہ کریں، آپ کا کوٸی اور مسلٸہ ہے توالگ سے درخواست داٸر کریں۔

واضح رہے کہ اعجاز جاکھرانی نے 311ملین کے نیب ریفرنس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست داٸر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں