کراچی کے ساحل پر باپ کی دو بچوں کے ہمراہ خودکشی کی کوشش

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جنوری 2023
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

کراچی: ہاکس بے کے مقام پر باپ نے اپنے دو بچوں کے ہمراہ مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے ساحل ہاکس بے کے مقام پر دو بچوں کے باپ نے بچوں کے ہمراہ مبینہ طور پر  خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے خودکشی کرنے والے شخص کو بچا لیا ہے تاہم بچوں کی تلاش تاحال جاری ہے۔

پولیس نے باپ کو حراست میں لے کر اس کا بیان بھی ریکارڈ کیا ہے گرفتار شخص کے مطابق اس نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر یہ قدم اٹھانے کی کوشش کی تھی   پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار شخص عیسیٰ نگری کارہائشی اور بطور میل نرس کام کرتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔