اسرائیل میں جانوروں کی اسمگلنگ ناکام، 20 سالہ مسافر گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جنوری 2023

تل ابیب: خطرناک جانوروں کو اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والا مسافر اسرائیل کے بن گورین ہوائی اڈے پر پکڑا گیا۔

جنگلی جانوروں کی اسمگلنگ کو دنیا کی دوسری سب سے بڑی بلیک مارکیٹ کہا جاتا ہے، جسے روکنے کیلئے عالمی سطح پر بھی کوششیں جاری ہیں تاکہ جانوروں کو ان کے اصل ماحول میں رکھا جاسکے۔

مسافر اسرائیل سے واپس ہنگری لوٹ رہا تھا،مسافر کی اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر کسٹم انسپکٹر نے تلاشی لی تو کھانے کے ڈبے سے سانپ اور چھپکلی برآمد ہوئی جنہیں موزے میں چھپا رکھا تھا اور موزوں کو فوائل سے لپیٹا ہوا تھا تاکہ وہ مشین میں اسکین نہ ہوسکیں۔

اسرائیلی حکام نے 20 سالہ مسافر کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا، جہاں عدالت نے اسے جانوروں کی اسمگلنگ کے الزام میں 2 برس قید کی سزا سنائی۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسمگل کیے جانے والے جانوروں کو ان کے اصل ملک میں واپس بھیج دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔