شاہ رخ خان کی فلم ’ پٹھان‘ کا ٹریلر’ برج خلیفہ‘ پردکھایا جائے گا

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 جنوری 2023
شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی:فوٹو:فائل

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی:فوٹو:فائل

 دبئی: بالی وڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلردنیا کی سب سے اونچی عمارت ’برج خلیفہ‘ پر دکھایا جائے گا۔

مقامی ڈسٹری بیوٹر کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شاہ رخ خان کے فینز بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں جو فلم ’ پٹھان‘ کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔فلم ’ پٹھان‘ کے ٹریلر کو ’ برج خلیفہ‘ پر دکھایا جائے گا۔اس موقع پر شاہ رخ خان بھی موجود ہوں گے اور فلم کے ٹریلر کو ’برج خلیفہ‘ پر چلتے دیکھیں گے۔ شاہ رخ خان انٹرنیشنل ٹی 20 لیگ کے لیے امارات میں موجود ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم ’ پٹھان ‘ ریلیز سے قبل مختلف تنازعات کا شکار ہوگئی ہے۔ بھارتی فلم سینسر بورڈ نے فلم میکرز کو فلم سے متعدد سینز نکالنے کا حکم دیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔